شام،12اپریل(ایجنسی) شام میں کارروائی کے دوران حمص میں روسی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے نتیجے میں دو روسی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی وزیر دفاع نے شواہد کی بنیاد پر بتایا ہے کہ
ایئر کرافٹ پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ آج علی الصبح پیش آیا۔ اس تازہ حادثے کے بعد شام میں روسی عسکری مداخلت کے دوران وہاں ہلاک ہونے والی روسی فوجیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔